نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدیں لے کر طلوع ہوگیا ،

پاکستانی شہری ملک میں قیام امن کے خواہاں

جمعرات 1 جنوری 2015 12:56

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)نئے سال 2015 کا آغاز ہوچکا، نئے سال کا سورج نئی امیدیں لے کر طلوع ہوا ہے۔ لوگ پر امید اور دعاگو ہیں کہ نئے سال کا سورج ملک میں امن، عافیت اور خوشحالی کی کرنیں بکھیرے۔2014 اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا۔ گزشتہ برس کسی نے کچھ کھویا کسی نے کچھ پایا۔

(جاری ہے)

سال 2015 کا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوچکا ہے۔

عوام کو توقع ہے کہ نیا سال ان کے لیے خوشحالی اور خوش قسمتی کا پیغام لے کر آئے گا۔ اس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔ ملک کی صورت حال کے حوالے سے بھی شہری دعا گو ہیں کہ سال 2015 پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہو، دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور امن قائم ہوجائے۔