میر پور ماتھیلو، ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، طفیل احمد سومرو

جمعرات 1 جنوری 2015 12:54

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بلدیہ میرپور ماتھیلو ملازمین اور ریٹائر پینشنروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے اور ملازمین کے مسائل بتدریج حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف میونسپل آفیسر طفیل احمد سومرو نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں 13 ریٹائرڈ ملازمین میں گریجویٹی کی رقم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل اپنے وسائل کے مطابق حاضر سروس‘ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔