مورو، یوسی درس کے سیکرٹری کے تبادلہ کیخلاف سیاسی‘ سماجی رہنماؤں کا کا احتجاج۔

مظاہرین کا تبادلہ کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 1 جنوری 2015 12:54

مورو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) یوسی درس کے سیکریٹری کے تبادلہ کے خلاف سیاسی‘ سماجی رہنماؤں‘ کارکنوں اور گاؤں والوں کا احتجاجی مظاہرہ‘ دھرنا‘ ٹائر نذر آتش‘ تبادلہ واپس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورو تحیل کی یونین درس کے فرض شناس سیکریٹری غلام مصطفی بھٹی کے بلاجواز تبادلے کے خلاف یوسی درس کے مختلف گاؤں کے سینکڑوں افراد سراپا احتجاج‘ بنکر روڈ پر نکل آئے اور غلام رسول ڈیپر‘ نذر محمد بھن‘ دلاور برڑو اور دیگر نے مورو نیو جتوئی روڈ پر ڈیپر چوک پر دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کئے۔

مظاہرین نے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ پ پ پ کے بااثر وڈیرے نے اپنے چہیتے اور پیسے بٹورنے والے زاہد راجپر کو یوسی درس کا سیکریٹری کروایا ہے جبکہ زاہد راجپر کے پاس 4 یوسیز کی پہلے ہی چارج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوسی سیکریٹری زاہد راجپر نے آتے ہی رشوت کا بازار گرم کردیا ہے۔ انہوں نے کمشنر‘ ڈی سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایماندار اور فرض شناس سیکریٹری غلام مصطفی بھٹی کا تبادلہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :