چین ہائی کورٹ نے 6 اداروں کو دریاوٴں کو آلودہ کرنے کی وجہ سے160 ملین یوآن کا جرمانہ کردیا،یہ آلودگی کے خلاف عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے چین کی تاریخ کا سب سے برا جرمانہ ہے رپورٹ

جمعرات 1 جنوری 2015 12:43

چین ہائی کورٹ نے 6 اداروں کو دریاوٴں کو آلودہ کرنے کی وجہ سے160 ملین ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی ہائی کورٹ نے 6 اداروں کو دریاوٴں کو آلودہ کرنے کی وجہ سے160 ملین یوآن کا جرمانہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آلودگی کے خلاف عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے چین کی تاریخ کا سب سے برا جرمانہ ہے۔

(جاری ہے)

اداروں کو اگست میں ٹیزھوں کے دریاوٴں میں 25 ہزار ٹن کیمیائی فضلہ پھینکنے کا مجرم قرار دیا گیا۔چین کی تیز رفتار سے اقتصادی ترقی نے بڑے پیمانے پر ماحول کو نقصان پہنچایا ۔ملک میں آلودگی سے متعلق مقامی احتجاج بھی بڑھتا جا رہا ہے جس سے ملک پر بین الاقوامی دباوٴ بھی ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھے۔حکومت کا کہنا ہے کہ چین کے70 فیصد دریا آلودہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :