شمالی کوریا کے سربراہ نے مذاکرات پیشکش کر دی،

پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں صدر کم ، ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے قوم سے خطا ب،

جمعرات 1 جنوری 2015 12:43

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔یہ پیش کش صدر کم نے نئے سال کے موقعے پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔صدر کم نے کہا کہ ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :