برڈ فلو کا خطرہ ہانگ کانگ نے چین کو پولٹری کی مصنوعات کی برآمد معطل کردی

جمعرات 1 جنوری 2015 12:42

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) برڈ فلو کے خطرہ کے پیش نظر ہانگ کانگ نے چین کو پولٹری کی مصنوعات کی برآمد معطل کردی ہے۔ ہانگ کانگ کے شہر چیونگ سہاوان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ برڈ فلو کے خطرہ کے پیش نظرچین کو پولٹری کی مصنوعات کی برآمد عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ملک بھرمیں 21دن کیلئے پولٹری مارکیٹ بند کرنے کے بعد مرغیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :