مغربی افریقہ میں اب تک ایبولا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 20081 تک پہنچ گئی ہے عالمی ادارہ صحت

جمعرات 1 جنوری 2015 12:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی افریقہ میں اب تک ایبولا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 20,081 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تمام وہ کیسز ہیں جنہیں ایبولا کا مرض لاحق ہوا یا جن میں اس مرض کی تشخیص کی گئی یا جن مریضوں کو ایبولا ہونے کا شبہ یا احتمال تھا۔

(جاری ہے)

رواں برس ایبولا کے مرض سے 7842 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں یہ اموات زیادہ تر سیرا لیون، لائبیریا اور گنی جیسے ممالک میں واقع ہوئی ۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ اموات ہیں جنہیں رپورٹ کیا گیا جبکہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ایبولا کے مرض سے در حقیقت ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔ 27 دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایبولا کے مرض سے سب سے زیادہ سیرا لیون متاثر ہوا جہاں ایبولا کے 9409 کیسز درج کیے گئے۔ دوسرے نمبر پر لائبیریا ہے جہاں ایبولا سے ہلاک ہونے والوں والوں کی تعداد 3413 رہی۔

متعلقہ عنوان :