ہلمند شادی کی تقریب میں راکٹ حملے سے 30 افراد جاں بحق 45 زخمی

میرے نو بچے لاپتہ ہیں لاشوں کے جسمانی اعضاء جمع کئے ہیں دلہن کے کزن کی گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 12:40

ہلمند  شادی کی تقریب میں راکٹ حملے سے 30 افراد جاں بحق  45 زخمی

ہلمند (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)افغانستان کے صوبے ہلمند میں شادی کی تقریب میں راکٹ حملے سے 30 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے پولیس ترجمان کے مطابق جنوبی صوبے ہلمند میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی تھی کہ اس دوران ایک راکٹ فائر ایک مکان میں جا گرا مکان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے راکٹ لگنے سے30 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے  درجنوں زخمی ہیں جنہیں لشکر گاہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی کونسل کے رکن بشیر احمد شاکر نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 کے قریب ہے تقریب کی میزبانی کرنے والے دلہن کے کزن عبدالحلیم نے بتایا کہ لوگ رخصتی کے وقت دلہن کے گھر سے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی لمحے راکٹ گھر پر آ کر گرا، میرے نو بچے لاپتہ ہیں اور میں نے لاشوں کے جسمانی اعضا جمع کیے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ میرے بچوں کے ہیں یا کسی اور کے۔