لاہور ائرپورٹ: تیسرے روز بھی پروازوں کےلیے نہ کھل سکا

جمعرات 1 جنوری 2015 12:14

لاہور ائرپورٹ: تیسرے روز بھی پروازوں کےلیے نہ کھل سکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) لاہورکےانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وےتیسرےدن بھی بند ہے، بیسیوں ملکی اور غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثرہونےکےباعث شدید سردی میں سیکڑوں مسافرہی پریشان نہیں،کروڑوں روپےکامالی نقصان بھی اٹھاناپڑ رہاہے۔سول ایوی ایشن حکام کہتےہیںکچھ دیر میں مرکزی رن وے آپریشنل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ ذرائع کےمطابق منگل کے دن نجی ایئرلائن کےایک طیارے کا فرنٹ ویل ایکسل لینڈنگ کےوقت ٹوٹ گیاتھا،جس کے بعد سے طیارہ مرکزی رن وے کےساتھ کچے پرکھڑا ہے،چھوٹے طیاروں کیلئےدوسرا رن وے استعمال کیاجا رہا ہے،تاہم مرکزی رن وے کی بندش کےباعث بیسیوں ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو چکا ہے،متعدد غیرملکی ائر لائنز نے رن وے کلیئر نہ ہونے تک فلائیٹس لانے سے معذرت کر لی ہےجبکہ کئی غیرملکی پروازوں کو اسلام آباد اور کراچی میں اتاراجا رہا ہے۔

شدید سردی میں مسافربےیارومدد گارپڑےہیں۔کروڑوں روپےکانقصان الگ سےہے۔سول ایوی ایشن حکام کاکہتےہیں کہ کچھ ہی دیر میں طیارے کو ہٹا کر رن وےآپریشنل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :