پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے امن و امان اور تعلیم بہت ضروری ہے ‘ نادیہ حسین ،

تعلیم انسان کو اچھے ،برے کی تمیز سکھاتی ہے ، معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ‘ انٹرویو

جمعرات 1 جنوری 2015 12:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا ہر والدین کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اور میری نظر میں معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے کیونکہ تعلیم انسان کو اچھے اور برے کی تمیز سکھاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ امیر کا بچہ پڑھ جاتا ہے مگر غربت کی وجہ سے غریب کا بچہ تعلیم سے محروم رہ جاتا ہے ۔ ملک میں ایسا نظام ہونا چاہیے کہ تعلیم سب کے لئے فری ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے امن و امان اور تعلیم بہت ضروری ہے جس کے لئے سب کو نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :