اداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کیساتھ ملاقات کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیدیا

جمعرات 1 جنوری 2015 12:08

اداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کیساتھ ملاقات ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ٹی وی کے مقبول اداکار و ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کے ساتھ ملاقات میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا ، گورے فنکار بڑی محبت سے پیش آئے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سچے اور خالص فنکار کے اخلاق کا معیار انتہائی بلند ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے بطور ماڈل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ٹی وی ڈراموں نے مجھے شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 40سال کا ہو گیا ہوں لیکن آج بھی خود کو لڑکا محسوس کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ ” عروسہ “ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے ،اگر سکرپٹ اچھا وہ تو ڈرامہ ضرور کامیاب ہوتا ہے ۔فلم ” یلغار “ میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہاکہ لاہور کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں یہاں آکر خود کو ترو تازہ محسوس کر رہا ہے۔