سانحہ پشاور کے باعث لاہور میں ہونیوالا کنسرٹ ملتوی کیا ،بہت جلد پاکستان آؤں گا ‘ میکا سنگھ ،

پاکستان اور بھارت کے درمیان محبت ،بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے ‘ انٹرویو

جمعرات 1 جنوری 2015 12:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھار ت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں سکول کے معصوم بچوں کی شہادت پر انتہائی رنجیدہ ہوں ، شہید بچوں کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دھرم بے گناہوں کو مارنے کا درس نہیں دیتا اور اسلام میں دہشت گردی کی سختی سے ممانعت ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے سانحہ پشاور کے باعث لاہور میں ہونیوالا کنسرٹ ملتوی کیا مگر بہت جلد پاکستان آؤں گا ۔ میکا سنگھ نے کہا کہ فنکار غیر سیاسی ہوتا ہے ، فن اور فنکار کی کوئی حد اور سرحد نہیں ہوتی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے اور ایک دوسرے کی طرف آنا جانا لگا رہنا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی یہ مقدس دھرتی پاکستان سکھ برادری کے لئے ہمیشہ سے ہی باعث عقیدت رہی ہے ۔