آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے شروع ہو گا،

دھونی کی جانب سے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد کوہلی قیادت کے فرائض انجام دینگے ، بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرینگے ، سٹیون سمتھ

جمعرات 1 جنوری 2015 12:02

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے شروع ہو گا،

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا میڈیا رپورٹ کے مطابق دھونی نے تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے فوراً بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اب ان کی جگہ ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے کہا کہ سیریز جیتنے کے بعد اب اگلا ہدف بھارت کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرنا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیون سمتھ نے کہا کہ بھارتی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیلی، کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیلئے آخر دم تک حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا  چند ایک کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے کامیابی نصیب نہ ہو سکی  ہمیں سیریز جیتنے پر بے حد خوشی ہے اور اب ہم آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 3-0 سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھونی کی ریٹائرمنٹ بھارتی ٹیم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے اور ہماری ٹیم کے پاس آخری میچ جیتنے کا سنہری موقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :