آل راؤنڈر محمد حفیظ کا غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہوگیا رپورٹ دو تین روز میں موصول ہو جائیگی

جمعرات 1 جنوری 2015 12:02

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہوگیا  رپورٹ ..

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آل راؤنڈر محمد حفیظ کا غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہوگیا ٹیسٹ کی رپورٹ دو تین روز میں موصول ہوگی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ پابندی کے شکار محمد حفیظ کا بھارت کے شہر چنائے کی بائیو مکینکس لیب میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ دوبئی چلے گئے جہاں سے وہ وطن واپس پہنچیں گے۔

غیر رسمی ٹیسٹ میں کلیئر ہونے پر آئی سی سی سے محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ری اسیس کرانے کی درخواست کی جائے گی اور کلیئر نہ ہونے کی صورت میں سعید اجمل کی طرح انہیں بھی ری اسیس نہیں کرایا جائیگابلکہ بطور بلے باز ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائیگااس صورتحال میں وہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے بوجھ ثابت ہونگے کیونکہ صرف بلے باز کی حیثیت سے ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ۔

متعلقہ عنوان :