ورلڈ کپ اسکواڈ سلیکشن کا عمل اتوار سے شروع ہوگا ،
سلیکٹرز پنٹیگولر کپ میں شامل اسکواڈ کے ابتدائی 30 ناموں کے ساتھ ساتھ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، سلیکشن کمیٹی میں طویل غور کے بعد ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہو گا
جمعرات 1 جنوری 2015 12:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان 4 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے۔چیف سلیکٹر اور سابق کپتان معین خان کے مطابق سلیکٹرز پنٹیگولر کپ میں شامل اسکواڈ کے ابتدائی 30 ناموں کے ساتھ ساتھ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
(جاری ہے)
معین کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں شامل شعیب محمد اور سلیم یوسف نے سندھ نائٹس اور خیبر پختونخوا فائٹرز کے درمیان پنٹیگولر کپ کے افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں کا جائزہ لیا۔
معین نے بتایا کہ محمد اکرم ان دنوں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے بائیو مکینکس میں مصروف ہیں سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان ( اعجاز احمد اور وجاہت اللہ واسطی) اگلے کچھ دنوں میں ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل کرنے کے عمل میں شامل ہو جائینگے۔سلیکشن کمیٹی میں طویل غور کے بعد ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.