شاکر شجاع آبادی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا،

ڈاکٹروں نے خون کے منونے مختلف ٹیسٹ کیلئے مختلف لیبارٹریوں میں بھجوا دیئے، رپورٹ آنے پر علاج کیا جائیگا

جمعرات 1 جنوری 2015 11:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سرائیکی کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو ہاتھوں اور پاوٴں میں اکڑ بڑھنے پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے بلڈ سیپمل مختلف لیبارٹریوں کو بھجوا دیئے ہیں رپورٹ آنے پر 5رکنی میڈیکل بورڈ شاکر شجاع آبادی کا علاج کریگا۔

(جاری ہے)

لہو دا عرق ، بلدیاں ہنجو ،پیلے پتر ،منافقاں تو خدا بچاوے اور شاکر دیاں غزلاں مشہور شاعری مجموعے ہیں جن کے باعث شاکر شجاع آبادی کو پرائیڈ آف پر فارمنس سے بھی نواز گیا لیکن خوب شہرت کے باوجود شاکر تا حال مالی مسائل سے دوچار ہے۔

شاکر شجاع آبادی کا ذریعہ معاش صرف شاعری ہے اسی لئے سرائیکی شاعر کیلئے اپنا اور ٹی بی کا شکار بیوی کا علاج کرانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غربت ،محبت اور لوگوں کے دکھ کو موضوع بنانے والے شاعر حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔