عامر خان کی پی کے نے 2ارب 36 کروڑ 58 لاکھ کا بزنس کرکے باکس آفس پر بازی مار لی،
سلمان خان دوسرے اور شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر رہے
جمعرات 1 جنوری 2015 11:44
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) عامر خان کی فلم پی کے نے 2ارب 36 کروڑ 58 لاکھ کا بزنس کرکے باکس آفس پر بازی مار لی ، 2014ء کے دوران پہلے نمبر پر عامر خان، دوسرے نمبر پر سلمان اور تیسرے پر شاہ رخ خان رہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی باکس آفس کے فاتح بن گئے ، سلمان خان دوسرے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم تیسرے نمبر پر رہی ۔
بنارسی بابو عامر خان کی پی کے نے صرف بھارت میں دو ارب چھتیس کروڑ اٹھاون لاکھ کما لئے ۔ 2013ء میں اداکار کی دھوم تھری نے ریکارڈ بزنس کیا تھا ۔ کک نے 2ارب 31کروڑ روپے کمائے اور سلمان خان بالی ووڈ کے دوسرے کماوٴ پوت بن گئے ۔ ہیپی نیو ائیر کے ہیرو شاہ رخ خان دونوں خانوں سے پیچھے رہے ۔ دپیکا اور شاہ رخ کی اس فلم نے بھارت میں 2ارب 2کروڑ کا بزنس کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.