بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے 37 ویں سالگرہ منائی، کیریئر میں کئی ایوارڈ حاصل کئے

جمعرات 1 جنوری 2015 11:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے یکم جنوری کو اپنی 37ویں سالگرہ منائی ، ودیا بالن 1978 ء کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہوئیں، شوبز کیریئر کا آغاز ٹی وی اشتہارات، میوزک ویڈیوز سے کیا، بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو 2005ء میں فلم پری نیتا سے کیا جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے ۔ ان کی آنیوالی فلم ہماری ادھوری کہانی سے ناقدین کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔