امیتابھ بچن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے پڈلی سی باتیں کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی،

فلم کو دنیا بھر میں 6 فروری کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا

جمعرات 1 جنوری 2015 11:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ایک بار پھر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگا یا ہے ، ان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے پڈلی سی باتیں کی مکمل ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ یہ گانا امیتابھ بچن نے اپنی ہی فلم شاہ میتابھ کیلئے ریکارڈ کر وایا ہے جس میں وہ مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہٹ فلم پاکے ڈائیریکٹر آر بالکی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی امیتابھ بچن کے گر دگھوم رہی ہے جس میں وہ ایک آرٹسٹ کا رول ادا کر رہے ہیں جن کیساتھ ساتھ وائے کو لاوری کو لاوری دی گانے سے شہرت پانے والے تامل ایکٹر Dhanush بھی اہم کر دار نبھا تے نظر آئینگے ،پڈلی سی باتیں کے بو لوں پر مبنی اس گانے کی ویڈیو میں امیتابھ بچن گانے کے بول لکھے کاغذ کو اپنے ہاتھ میں تھامے یہ سونگ گنگناتے نظر آرہے ہیں ۔

امیتابھ بچن کو ر پوریشن،ہوپ پروڈکشن اور بالا جی مو شن پکچرز کے باہمی اشتراک سے پروڈیوس کر دہ اس فلم کو دنیا بھر میں 6فروری کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :