جنیفر لارنس سب سے زیادہ کمانیوالی اداکارہ بن گئیں
تازہ ترین : 1

جنیفر لارنس سب سے زیادہ کمانیوالی اداکارہ بن گئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)ہالی ووڈ میں اس سال اداکارہ جنیفر لارنس سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں، جنیفر نے اس سال دو بلاک بسٹر فلموں سے مداحوں کے دل جیتے ،24 سالہ آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ جینفر لارنس کی شاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے، فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون میں کیٹنیز ایورڈین کا کردار ہو یا فلم ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ، دونوں فلموں نے ہالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچایا،جنیفر لارنس کی دونوں فلموں نے اس سال ایک ارب چالیس کروڑ کا بزنس کیا، جس کے بعد اداکارہ جنیفر لارنس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں، جینفر کی اس سال بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی اگلی فلم موکنگ جے پارٹ ٹو کی کامیابی کی امیدیں وابستہ کرلی گئیں۔

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 11:43:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎