ائیر ایشیا کے ایک اور طیارے کو مشکلات کا سامنا

منگل 30 دسمبر 2014 23:41

ائیر ایشیا کے ایک اور طیارے کو مشکلات کا سامنا

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) ایک طرف ائیر ایشیاءکی تباہ ہونے ولی پرواز 8501 کے ملبے سے لاشیں نکالی جا رہی ہیں اور دوسری طرف اسی ائیر لائن کا ایک اور طیارہ فلپائن میں ٹائروں کی خرابی کا شکار ہو گیا جس کے بعد دارالحکومت منیلا کیلئے اس کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فلپائنی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نمائندہ ایرک ایپولونیو کے مطابق طیارے میں 178 مسافر اور عملے کے 16 افراد سوار تھے۔ طیارے کے ٹائروں کا مسئلہ سامنے آنے پر تاگبیلاان شہر کے ائیرپورٹ کی طرف آنے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ائیر لائن یا سرکاری حکام کی طرف سے خرابی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔