آصف زرداری باضابطہ طور پر زرداری قبیلے کے سردار بن گئے

منگل 30 دسمبر 2014 20:29

آصف زرداری باضابطہ طور پر زرداری قبیلے کے سردار بن گئے

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زرداری قبیلے کے سردار کی حیثیت سے دستار بندی کر دی گئی۔ رسم دستار بندی سے خطاب کر تے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ زرداری قبیلے کے افراد آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں۔ دستار بندی کی تقریب زرداری ہاؤس نواب شاہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں زرداری برداری کے 7قبیلوں کے معززین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مئی 2011ء کو حاکم علی زرداری کی وفات کے بعد آصف زرداری ان کے جا نشین قرار پائے تھے۔ آصف علی زرداری کو والد کی پگڑی باندھ کر قبیلے کا سردار منتخب کیا گیا۔ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے زرداری قبیلے کو کبھی فراموش نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کریں گے۔ تقریب کے لیے زرداری ہاؤس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے 80سالہ کارکن نے تقریب میں شرکت کے لیے زرداری ہاؤس جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا۔ کارکن دل برداشتہ ہو کر زرداری ہاؤس کے سامنے بےہوش ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :