کراچی اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں22ارب95کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس47.16پوائنٹس اضافے سے 31953.90پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 30 دسمبر 2014 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتارچڑھاوٴ کے بعدمحدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 31900کی کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں22ارب95کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.86 فیصد کم جبکہ50.39حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31765پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورفرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس47.16پوائنٹس اضافے سے 31953.90پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر377کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 190کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،155کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب،95کروڑ13لاکھ 60ہزار 781روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب26ارب 5کروڑ56لاکھ 82ہزار177روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ95لاکھ72ہزار 990شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں2کروڑ55لاکھ14ہزار210 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت497.12روپے اضافے سے10684.19روپے اورویتھ پاک کے حصص کی قیمت190.00روپے اضافے سے 4200.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت128.00روپے کمی سے3472.00جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت45.00روپے کمی سے 9005.00روپے ہوگئی ۔

منگل کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ98ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت51پیسے اضافے سے44.02روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ3ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے اضافے سے11.09روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس14.77پوائنٹس کمی سے 20708.13پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس104.16پوائنٹس کمی سے 50396.06جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.34پوائنٹس اضافے سے 23224.43پر بند ہوا ۔