لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای 25انڈیکس48.85پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6092.21 پربندہوا

منگل 30 دسمبر 2014 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس48.85پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6092.21 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر105کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔25کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 61 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل17لاکھ28ہزار900 حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے7لاکھ52 ہزا ر حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ1 لاکھ43 ہزا ر500 حصص۔جبکہ آئی جی آئی انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈکے1 لاکھ28 ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت23.13روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.50روپے کم ہو گئی۔