افغان مہاجرین قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: پرویز خٹک

منگل 30 دسمبر 2014 19:13

افغان مہاجرین قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کی نقل و حرکت مہاجر کیمپوں تک محدود کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیکریٹری سیفران اور کمشنر افغان مہاجرین سے ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری میں کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں قانون کے نفاذ اور امن لانے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں ایف سی کو تعینات کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبی خیبر پختونخواہ کا امن قبائلی علاقوں سے منسلک ہے۔

متعلقہ عنوان :