وفاقی پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف طلباءکو خصوصی تربیت دینے کا اعلان

منگل 30 دسمبر 2014 19:13

وفاقی پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف طلباءکو خصوصی تربیت دینے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس نے طلباءکی تربیت کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف مختلف سکول اور کالجز میں بچوں کو خصوصی تربیت دینے کا اعلان کیا ہے جس میں طلباءکو مشکوک افراد کو پہچاننے اور جانچنے کی تربیت دی جائے گی۔پولیس کی جانب سے اس تربیت کا حصہ بننے والے بچوں کو پولیس کی وردیاں بھی دی جائیں گی اور تربیت کے دوران ان بچوں کو فرسٹ ایڈ سمیت ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :