بھارت نے فلم ’پی کے ‘کا الزام بھی آئی ایس آئی پر لگادیا

منگل 30 دسمبر 2014 19:06

بھارت نے فلم ’پی کے ‘کا الزام بھی آئی ایس آئی پر لگادیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) بھارتی حکمران اور ہندوانتہاءپسند تنظیمیں کسی بھی موقع پر پاکستان اور خفیہ ایجنسی کو بدنام کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اوراب حکمران جماعت بی جے پی کے سبرامانیان سوامی نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ کی فنڈنگ کا الزام بھی آئی ایس آئی پر لگادیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل ’اے بی پی ‘ کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں سینئر بی جے پی رہنماءسبرامانیان سوامی نے سوال اُٹھایاہے کہ اس فلم کو فنانس کس نے کیا، اُن کے ذرائع بتارہے ہیں کہ اس کے تار دبئی اورآئی ایس آئی سے جڑتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات ’ڈی آرآئی “ سے ہونی چاہیں تاہم اس الزام پر فلم کی پروڈکشن ٹیم کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

متعلقہ عنوان :