ربیع الاول کے مقدس ایام میں قانون ہا تھ میں لینے والے سلاخوں کے پیچھے ہو ں گے،ڈاکٹر فرخ رضا،

نیوائر نائٹ پرکسی کو ہلڑ بازی نہیں کر نے دینگے ،ایسا کر نیوالو ں کو سخت قانونی ایکشن کا سامنا کر نا پڑیگا، ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ

منگل 30 دسمبر 2014 17:34

اوکاڑہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے مقدس ایام میں قانون ہا تھ میں لینے والے سلاخیوں کے پیچھے ہو ں گے ، نیوائر نائٹ پرکسی کو ہلڑ بازی نہیں کر نے دیں گے ایسا کر نے والو ں کو سخت قانونی ایکشن کا سامنا کر نا پڑے گا ، ضلع بھر میں ربیع الاول کے جلسوں کی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے گے ہیں،شہر میں امن وامان کے سلسلہ میں تمام مکتبہ فکر کے شہر یو ں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کر تے ہوئے قانو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر یں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

وفد میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری عرفان نوید غوری ،تحصیل دیپالپور کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد حسین ، چیئرمین شاہ مقیم پر یس کلب (رجسٹرڈ) شیخ محمد فیصل سینئر صحا فی غلام صابر ودیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے کہاکہ پولیس شہر یو ں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کو شاں ہے ، انہو ں نے کہاکہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، جھوٹے مقدمات کا اندارج کر نے والے پولیس افسران اور مقدمہ درج کروانے والے شخص کو سخت قانونی کا روائی کا سامنا کر نا پڑے گا کوئی طاقت وار قانون کے ہاتھیو ں نہیں بچ سکے گا ۔