پاکستان میں بھی رگبی لیگ کا آغاز کر دیا گیا ، پاکستان بھر سے تیرہ ٹیموں نے حصہ لیا

منگل 30 دسمبر 2014 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی رگبی لیگ کا آغازکر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ جتنے میچز ملیں گے ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین نے پہلی مرتبہ پریمئیر رگبی لیگ کا اہتما م کیا جس میں پاکستان بھر سے تیرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیگ کرانے کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب منتظمین چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان لیگ کرانے کے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :