کراچی، ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری

منگل 30 دسمبر 2014 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،ا?ٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر51دکا نداروں کا چالان68 ہزار300 روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں لیاقت ا?باد۔

گلبرگ۔ناظم ا?باد۔نارتھ ناظم ا?باد۔نیو کراچی۔مراد میمن۔ماڈل کالونی۔شاہ فیصل۔صدر۔ا?رام باغ۔سول لائن۔گارڈن۔ہاربر۔جمشید کوارٹر۔گلزارہجری۔اورنگی ٹاؤن۔بلدیہ ٹاؤ ن۔ساوتھ۔سینٹرل اور ایسٹ کے علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں۔23دودھ فروش۔

03سبزی فروشوں۔16اشیاخوردنوش۔03 پھل فروش۔06مرغی فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے ، جبکہ مسلسل خلا ف ورزی کرنے پر 06 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجو ادیا ،کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے ا?تی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :