پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،نثار کھوڑو،

پی پی عوامی کی جماعت ہے ، انتخابات میں عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو منتخب کریگی،سینئر وزیر سندھ

منگل 30 دسمبر 2014 17:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے مشرف سے مل جائیں، یہ ہو نہیں سکتا، پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،الطاف حسین اپنی سیاست کرتے رہیں ،پی پی عوامی کی جماعت ہے اور انتخابات میں عوام ہی پی پی کو منتخب کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی عدالتیں جمہوری حکومت میں تصور کے خلاف ہیں اگر فوجی عدالتیں بنیں تو وہ مختصر مدت کے لئے ہوں اور ان کا کوئی غلط استعمال نہ ہو۔کراچی میں ٹمبر مارکیٹ میں ا?تشزدگی کے واقعہ پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی سازشیں کی گئیں اور ہم مستقبل میں بھی سازشوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین اپنی سیاست کرتے رہیں، ہم انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے۔پی پی عوامی جماعت ہے اور اسے عوام ہی انتخابات میں منتخب کرتی ہے۔