بدقسمت ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا، کے قریب کئی افراد کی لاشیں تیر تی پائی گئیں، لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع
منگل 30 دسمبر 2014 16:58
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)انڈونیشیا کے حکام نے بدقسمت ملائیشین طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے ، لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،ملبے کے قریب کئی افراد کی لاشیں بھی تیر رہی ہیں،لوحقین کی بڑی تعداد ملبہ ملنے کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہوگئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ جاوا میں ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اوراندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ طیارہ سرچ آپریشن میں امریکہ سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہے تھے۔ انڈونیشین ائیرپورٹ پر موجود لواحقین کی بڑی تعداد ملبہ ملنے کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہوگئی،34 گھنٹوں سے اپنے پیاروں کے زندہ بچ جانے کی امید لگائے لواحقین ملبہ ملنے سے مایوس ہوگئے۔(جاری ہے)
انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ انھیں انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیرہِ جاوا میں اتوار کے روز لاپتہ ہونے والے ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ نظر آ گیا ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کی تلاش کے دائرے میں سمندر میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں، جن میں ایک لاش بھی شامل ہے۔ایک انڈونیشیائی عہدے دار نے کہا ہے کہ 95 فیصد امکان ہے کہ یہ ملبہ ایئر ایشیا کی پرواز QZ8501 کا ہے۔ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرہ جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گئی تھی۔اس ایئر بس اے 320 طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے اور پرواز کے 45 منٹ بعد اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔انڈونیشیا کے ٹیلی ویڑن پر براہِ راست دکھائی جانے والی ایک اخباری کانفرنس میں ملبے کے علاوہ ایک لاش بھی پانی پر تیرتی دکھائی گئی۔طیارے پر سوار مسافروں کے رشتے دار ان تصاویر کو دیکھ کر صدمے کی حالت میں آ گئے۔ ایئر ایشیا کے سربراہ ٹونی فرنینڈس نے ٹوئٹر پر کہا: ’میرا دل QZ8501 سے متعلق تمام افراد کے لیے غم سے بھرا ہوا ہے۔ میں ایئرایشیا کی جانب سے تعزیت کرتا ہوں۔‘انڈونیشیا کے شہری ہوابازی کے سربراہ جوکو مرجاتموجو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جہاز کا دروازہ اور کارگو دروازہ مل گیا ہے۔انھوں نے کہا: ’فی الحال اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ ان کا تعلق ایئرایشیا کے جہاز سے ہے۔‘مرجاتموجو نے کہا کہ یہ اشیا انڈونیشیا کے وسطی کالی مانتن صوبے کے قصبے پنگ کلان بن سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں ملی ہیں۔انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کی تلاش کا عمل منگل کے دن بھی جاری ہے۔انڈونیشیا کے تلاش اور بچاوٴ کے ادارے کے سربراہ ہنری بمبانگ سوئلستیو کے مطابق اس وقت 30 بحری جہاز، 15 طیارے اور سات ہیلی کاپٹر لاپتہ طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ادھر انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے اپنی آخری بات چیت میں جہاز کو مزید بلندی پر لے جانے کی اجازت مانگی تھی۔حکام کے مطابق اس درخواست کے دو سے تین منٹ کے بعد پائلٹ کو اجازت دے دی گئی لیکن دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آیا پیر کی شب انڈونیشیا کے سرکاری نیوی گیشن ادارے ایئرنیو انڈونیشیا نے لاپتہ پرواز کے پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو جاری کی ہے۔ادارے کے سیفٹی ڈائریکٹر وسنو دارجونو کا کہنا ہے کہ طیارے کے 53 سالہ کپتان اریانتو نے چھ بج کر 12 منٹ پر طوفان سے بچنے کے لیے بائیں مڑنے کی اجازت مانگی جو فوراً دے دی گئی اور طیارے نے اپنا راستہ بدل لیا تھا۔ایئر نیو انڈونیشیا کے مطابق اس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو 32 ہزار فٹ کی بلندی سے 38 ہزار فٹ پر لے جانے کی اجازت مانگی مگر اس کی وجہ نہیں بتائی۔سنگاپور میں حکام سے بات چیت کے بعد انڈونیشیا کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو پیغام دیا کہ وہ طیارہ 34 ہزار فٹ تک لے جا سکتا ہے کیونکہ 38 ہزار فٹ پر ایئر ایشیا کا ہی ایک اور طیارہ موجود ہے۔وسنو دارجونو کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سنگاپور میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطے میں دو سے تین منٹ لگے لیکن جب چھ بج کر 14 منٹ پر ہم نے پائلٹ کو اس بارے میں بتایا تو ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.