کراچی،بچوں کو شہید کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی کہلانے کے لائق نہیں ،علامہ شبر زیدی

منگل 30 دسمبر 2014 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) انجمن علمدار حسینی عباس ٹاؤن گلشن اقبال کراچی کے زیر اہتمام حسینی چوک عباس ٹاؤن پر سالانہ شب عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں سوز خوانی عون ہادی وساتھی (شادگر، استاد سبط جعفر زیدی شہید )سلام سید سبط حیدر زیدی، سید عون محمد زیدی، جعفر انصاری نے پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا علامہ سید سبط شبر زیدی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ وہ شخص مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں جس نے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا۔

علامہ شبر زیدی نے کہا کہ اسلام ہمیں دہشت گردی کا نہیں محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے اس موقع پر انوار راہی اکیڈمی کے بانی سید سبط اکبر زیدی، سید علی حسن ودیگر نے بھی حصہ لیا بعدازاں معروف انجمنوں نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی آخر میں سید کامران علی نے تمام مومنین اور مومینات کا مجلس عزا میں بلخصوص ابوالقاسم اسکاؤٹس اور انوار راہی اکیڈ می کے اراکین کا شرکت پر شکریہ کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :