شیرنی ،خسرے کی وباء سے ایک اور بچی جاں بحق ، تعداد 4ہو گئی

منگل 30 دسمبر 2014 16:42

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) شیرنی کے علاقے میں خسرے کی وبا سے ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی مقامی ڈی ایچ او کی وضاحتی خبر حقائق کے بالکل برعکس ہے تفصیلات کے مطابق شیرانی کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی کلی بیژئی میں خانو شیرانی کی ڈھائی سالہ ایک اور بچی خسرے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی جبکہ قبل ازیں کلی غورلمہ میں مقام شاہ کی بیٹی کلی بیژئی میں شینکک اور انیزئی میں نادر خان کی بیٹی جاں بحق ہو گئی تھی اس طرح ضلع شیرانی میں تاحال بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ضلع شیرانی میں درجنوں بچے خسرے کی وباء سے متاثر ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں اور ادویات پہنچا دی گئی ہے بچوں کی ہلاکتوں کے سلسلے میں گذشتہ روز ڈی ایچ او شیرانی نے حقائق کے برعکس وضاحتی بیان جاری کر کے سورج کو ایک انگلی سے پھپانے کی ناکام کوشش کی جبکہ ژوب کے بعض صحافی بروقت رپورٹنگ نہ کرنے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے افیسران سے کے حقائق کے برعکس وضاحتی بیانات شائع کر رہے ہیں جو صحافتی اصولوں کی خلاف ہے ۔