ژوب ،داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

پولیس، ایف سی کا سیاہ شیشے والی گاڑیوں کیخلاف گریڈ آپریشن

منگل 30 دسمبر 2014 16:42

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) ژوب داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نگرانی میں ایف سی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے سیاہ شیشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کے سیاہ شیشے اتار دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشتگرودوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کے پیش نظر اور چند روز قبل گوال اسماعیل زئی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے بعد ژوب کی تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ژوب آنے اور جانے والے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ چوک ڈی آئی خان روڈ کوئٹہ قومی شاہراہ اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں کے سیاہ شیشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کے سیاہ شیشے صاف کر دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :