کیسکو کاگرینڈ آپریشن ،سینکڑوں کنکشن منقطع،علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،کئی دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل

منگل 30 دسمبر 2014 16:41

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) کیسکو کاگرینڈ آپریشن ،سینکڑوں کنکشن منقطع۔علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔کئی دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل۔نادہندہ صارفین اپنے ذمے بقایاجات کی ادائیگی فوری طور پر کریں۔بجلی چورعوام اور ادارے کے خیر خواہ نہیں انکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔ایس ڈی اوکیسکو ڈھاڈرعلی گوہر مگسی۔چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان،ڈائیریکٹر آپریشن کیسکو بلوچستان ،اے سی دوست محمد مگسی کی خصوصی ہدایت پر ایکسین کیسکو سبی میر عبدالستار لاشاری کی خصوصی نگرانی میں ایس ڈی او کیسکو ڈھاڈرعلی گوہر مگسی ،لائن سپریٹنڈنٹ ڈھاڈر سیف اللہ باروزئی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ڈھاڈر کے مختلف دیہاتوں اور سرکاری نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں بجلی کی کنکشن کاٹ دی اور درنجوں میٹر زاتارلیئے گئے جس سے متاثرہ علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بعد آزاں ایس ڈی او کیسکو ڈھاڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ کنڈا کلچر اور نادہندگان اور بجلی چور وں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی جب تک کے وہ اپنے کنکشن قانونی نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ بجلی چور عوام اور کیسکو کے خیر خواہ نہیں انکی وجہ سے ریگولر صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوام کو چاہیئے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے اپنا قومی فرض پورا کریں تاکہ کیسکو ان کے خلاف بھرپور کاورائی عمل میں لاکر عوام کو بجلی چوروں سے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :