پرویزالٰہی نے ملک سرفراز احمد بھٹی کو (ق) لیگ ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ملک سرفراز احمد بھٹی کو پاکستان مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور طارق زمان بھٹی بھی موجود تھے۔