لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات کے حتمی نتائج کاا علان ،جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب،

ارشد انصاری 989 و وٹ حاصل کرکے آٹھویں بار صدر منتخب ہوئے ،مد مقابل نجم ولی خان473 ووٹ حاصل کر سکے

منگل 30 دسمبر 2014 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات 2015ء کے حتمی نتائج کاا علان کر دیا گیا ،جرنلسٹ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2015 ء الحمرا ہال III میں منعقد ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل اور پروگریسیو پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں 1484ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

حتمی نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، جرنلسٹ پینل کی طرف سے ارشد انصاری آٹھویں بار صدر منتخب ہوئے جنہوں نے989 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدرنجم ولی خان473 ووٹ حاصل کر سکے ۔نائب صدرندیم بسرا نے775ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل چوہدری ذوالفقار علی نے646ووٹ حاصل کئے ، سیکرٹری کی نشست پرافضال طالب نے کامیابی حاصل کی اور821ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل زاہد عابد نے617ووٹ حاصل کئے ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاداب ریاض نے 973 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مقابل امجد عثمانی نے 466 ووٹ حاصل کئے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرصائمہ نواز نے753ووٹ لئے ۔

(جاری ہے)

گورننگ باڈی کی کل آٹھ نشستوں کے نتائج کے مطابق مروا انصر663، قمر الزمان بھٹی634، رضوان خالد624، شعیب عزیز593، عمران شیخ575،امبرین فاطمہ535 ،افضال احمد چوہدری486 اورفرقان الٰہی نے 470ووٹ حاصل کئے ۔اس موقع پر نو منتخب صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پینل نے پہلے بھی الیکشن جیت کر دعوے نہیں کام کئے ۔

انہوں نے اس موقع پر مخالف امیدوار نجم ولی خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آج ( منگل )کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔پاکستانی نیوز ویب سائٹس کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے صدرہارون عباس و عہدیدارن نجیب عالم، ممتاز حیدر نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں ارشد انصاری کو صدر،ندیم بسراء کو نائب صدر،افضال طالب کو سیکرٹری،صائمہ نواز کوجوائنٹ سیکرٹری،شاداب ریاض کو خزانچی اور گورننگ باڈی کے دیگر راکین کو منتخب ہونے پردلی مبارکباد پیش کی ہے۔

آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے رہنماوں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ صحافی برادری کی منتخب قیادت صحافتی اقدار کی ترویج اور صحافی برادری کے مسائل کو حل کروانے کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام ،قیام امن ،مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت کے فروغ، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔اراکین نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اخبارات، رسائل، نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائیٹس کے لیے بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :