کراچی نفسیاتی ہسپتال میں شادی کے بعد عمل زندگی میں درپیش مسائل اور انکا حل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

منگل 30 دسمبر 2014 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) کراچی نفسیاتی ہسپتال کی مرکزی سماعت گاہ میں منتظم اعلیٰ ڈاکٹر سید مبین اختر کی زیر صدارت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع شادی کے بعد عملی زندگی میں درپیش مسائل اور ان کا حل تھا۔ سیمینارمیں ڈاکٹرز ، طلباء اساتذہ، ہسپتالوں کے نرسنگ اسٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی کے عام افراد نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہرین نفسیات نے مختلف ویڈیو کلپز کے ذریعے شادی شدہ لوگوں کی زندگی میں اکثروبیشتر پیدا ہونے والی بدگمانیوں ، رنجشوں کو تفصیلی طورپر پیش کیا۔اور انکے حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اس موقع پر ڈاکٹراحسن وقار ، ڈاکٹر محمد یوسف، سٹی گرامر اسکول کی میڈم طاہرہ، بقائی ہسپتال کی نرسنگ میٹرن پروین اسلم نے اس طرح کے پروگرامات کو عوام کے شعور اور آگاہی کیلئے نہایت اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمیناروں کا کالجز ،یونیورسٹیز کے علاوہ عام پبلک مقامات پر بھی انعقاد کر ایہ جانا چاہئے۔ تاکہ وہ چھوٹی چھوٹی بدگمانیاں جن کو فریقین باہمی مشاورت سے دور کر سکتے ہوں وہ خاموش رہ کر طوفانوں کی شکل اختیار نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :