بزنس مین پینل کی میاں ادریس کو ایف پی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 30 دسمبر 2014 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) بزنس مین پینل کے چیئرمین طارق سعید‘ سیکریٹری جنرل حاجی شفیق الرحمن‘ فیڈریشن صدر زکریا عثمان‘سینئر نائب صدرشوکت احمد‘ سابق فیڈریشن صدور سلطان چاؤلہ‘ سینیٹرغلام علی‘ غلام قادر شیرانی‘ سابق نائب صدورمحموداحمد‘ مرزا عبدالرحمن‘ میاں محمود احمد‘ اکبرعبداللہ‘محمدعلی‘ خرم سعید‘مظہر اے ناصر‘ ہمایوں سعید‘ عبدالخالق خان‘ نوید بلوچ‘ نومنتخب نائب صدور زاہد انور‘ سلطان محمد مہمند‘ شہاب ظفر‘ سابق صدرلاہور چیمبر و صدارتی امیدوار میاں انجم نثار‘ سابق صدور کراچی چیمبرشہزادہ عالم‘ امجد رفیع‘ ناصر حیات مگوں‘ کور کمیٹی ممبران انواراحمد ٹاٹا‘ شیخ محمد اسلم‘ شاہین الیاس سروانہ‘ وسیم الرحمن‘ مسعوداحمدمجید‘ صفدرزمان شاہ‘ مہیش کمار‘ عبدالحفیظ‘ محمد الیاس ‘ ثاقب فیاض مگوں‘محمدشیراز ‘شکیل ڈھینگڑہ‘ سلطان الرحمن فیڈریشن الیکشن 2015میں یونائٹیڈبزنس گروپ کے 7امیدواروں کو کامیاب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اورشکریہ ادا کرتے ہیں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایوان صنعت وتجارت اور ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تمام ایگزیکٹیوکمیٹی اور جنرل باڈی ممبران کا جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اورآئندہ بھی ہم سے تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

ہم امید کرتے ہیں کہ میاں ادریس عہدہ سنبھالنے کے بعد بزنس مین پینل کے نائب صدارت پر الیکشن جیتے ہوئے تینوں نائب صدور اور پوری ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے یہی ان کے اور بزنس کمیونٹی کے مفاد میں بہتر ثابت ہوگا اور وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکیں گے۔