آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کی ایف پی سی سی آئی انتخابات میں کامیابی پر بزنس مین گروپ کو مبارکباد

منگل 30 دسمبر 2014 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے2015 میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی کو انقلاب قرار دیتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، انھوں نے کہا کہ اصل کامیابی اور اہلیت فیڈریشن پر تاجروں کے مسائل کے حل کے تحت مئوثر کارکردگی سے ثابت ہوگی جبکہ کامیاب گروپ کا اپنے مخالفین کے بہترین نمائیندگان کو ساتھ لیکر چلنا اور اختلافات سے گریز جیت کا حقیقی ہدف ہونا چاہیئے، انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار ملک اور ایس ایم منیر کی زیرِقیادت کامیاب نمائیندگان تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے نمایاں کردار ادا کرینگے اور اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو مایوس نہیں کرینگے، آل کراچی تاجر اتحاد کی سپریم کونسل کے ارکان اکرم رانا، انصار بیگ قادری، طارق ممتاز، زبیر علی خان، عبدالغنی اخوند، احمد شمسی، شیخ محمد عالم،سمیع اللہ خان، سید شرافت علی، شاکر فینسی، ملک اسلم جاوید ارائیں، ضیاء عمر سہگل، میر عبدالحئی خان،محمد آصف ، دلشاد بخاری، عبدالقادر، شمیم احمد، عمران پاروانی، سید محمد سعید اور محمد عارف نے FPCCIکے کامیاب امیدواران میاں محمد ادریس، عبدالرحیم جانو،وسیم الرحمان، فہمیدہ کوثر جمالی،محمد اکرم فرید و دیگر کودلی مبارکباد پیش کی اور تاجربرادری کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میاں محمد افتخار اور ایس ایم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :