پارکوں میں جدید سہولیات فراہم کرکے خوبصورتی پیدا کی جائے گی‘ چیئرمین وائلڈ لائف پارک افضل کھوکھر

منگل 30 دسمبر 2014 16:20

رائیونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) چیئرمین وائلڈ لائف پنجاب و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ جلد پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکس میں دنیا بھر کے نایاب جانور لائے جارہے ہیں ،پارکوں میں جدید اور نت نئی سہولیات فراہم کرکے مزید خوبصورتی پیدا کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پنجاب کے وائلڈ لائف پارکوں کے افسران سے ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

افضل کھوکھر نے کہا کہ جنگلی حیات کی بہتر نشور نما کے انتظامات کررہے ہیں ۔مختلف شہروں میں قائم سفاری پارکوں میں نئی نسل کے شیر اور ٹائیگر سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہوں گے ۔انہوں نے وائلڈ لائف پارکوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔افضل کھوکھر نے سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی سختی سے ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔انتظامیہ تفریح کیلئے آنے والے خواتین بچوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری سمجھے ۔عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا ۔