پی ڈی ایم اے پنجاب کو اپ ڈیٹ کرکے مزید فعال ادارہ بنایا جارہا ہے‘ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،

محکمہ موسمیات میں ڈونرز کے تعاون سے جدید ریڈار سسٹم تنصیب کیا جائے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے

منگل 30 دسمبر 2014 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پی ڈی ایم اے نے کسی بھی موسمی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لئے محکمہ کو مزید فعال بنانے اور دور حاضر کی ضرورتوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں،اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات میں ڈونرز کے تعاون سے جدیدموسمیاتی ریڈار لگایا جائے گا جبکہ انڈیا سے آنے والے کسی بھی دریاؤں کے پانی میں اتار چڑھاؤ بارے قبل از وقت معلومات بارے انڈس واٹر کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا،عوام کو ہر کسی قسم کی سیلابی کیفیت یا کسی بھی قدرتی آفت بارے قبل از وقت معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چیف میٹ آفیسر محمد ریاض سے ملاقات میں کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 2014کے سیلاب کو مدنظر رکھ کر تمام محکموں کو بہترین اور اپ ڈیٹ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات سے معمول زندگی میں فرق نہ آنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ میں مختلف تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں واقع تمام ویئرہاؤسز کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور مون سون شروع ہونے سے قبل ہر قسم کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔انہوں ے کہا کہ انڈیا کی طرف سے فلڈ کے سیزن میں پانی کے چھوڑنے بارے قبل ازوقت اطلاع کی فراہمی کے لئے انڈس واٹر کمیشن کو پابند کیا جائے گا تاکہ قبل از وقت معلومات مہیا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات میں جدید ریڈار وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ڈونرز کے تعاون سے اس پر لائحہ عمل کیا جائے گا تاکہ بارشوں اور دیگر موسمی کیفیات بارے آگاہی حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :