روا ں مالی سال جولائی تانومبر؛سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی،حجم 14 کروڑ 96لاکھ ڈالر رہا؛مرکزی بنک

منگل 30 دسمبر 2014 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) رواں مالی سال پاکستان میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں 14 کروڑ 96لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ چودہ کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کیمیکل کے شعبے میں چار کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے چار کروڑ تراسی لاکھ ڈالر کا ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :