پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس میں 70ارب روپے کی کمی کاسامنا،

شارٹ فال دور کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور

منگل 30 دسمبر 2014 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپے کی کمی کاسامنا ہے،جس پر ایف بی آرنے نقصان پوراکرنے کے متبادل منصوبے پرغورشروع کردیا ہے، ریوینیو سے شارٹ فال دور کرنے کے لئے 2 سے 4 فیصد ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریوینیو شارٹ فال دور کرنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے حکومت کو 70 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے اضافی ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں اس حوالے سے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونیوالے سیلز ٹیکس میں 70 ارب روپے کی کمی آئے گی۔ایف بی آرکے مطابق نقصان پوراکرنے کیلئے ایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہے جس کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :