نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے منچلوں کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کر لیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:00

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے منچلوں ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے منچلوں کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کر لیا گیا۔ تمام اہم شاہرات پر خصوصی ناکہ جات برائے انسداد ون ویلنگ لگائے جارہے ہیں۔ کوہ نور ،ڈی گراونڈ،کینال روڈ،جڑانوالہ روڈ،سرگودھاروڈ،جھنگ روڈ،سمندری روڈاور شیخوپورہ روڈ پر خصوصی ٹریفک نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

بہتر ٹریفک بہاؤ کے لیے بھی بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے تمام اہم شاہرات ،مارکیٹس اور پوائنٹس پر نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 650ٹریفک وارڈنز اور 40ٹریفک انسپکڑز کو اس خصوصی ڈیوٹی پر تفویض کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گاتاہم سڑکوں پر ہلڑ بازی اور غیر مہذب انداز سے ڈرائیونگ کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے شہریوں سے استدعاء بھی کی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی بھرپور پاسداری کریں جبکہ ٹریفک وارڈنز کو بھی ٹریفک قوانین کی وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف بھر پور اور بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :