کلثوم سیف اللہ ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،

منگل 30 دسمبر 2014 14:38

کلثوم سیف اللہ ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام کلثوم سیف اللہ ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان و سیکرٹری خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن عمر ایا ز خلیل نے کہا ہے کہ 2 جنوری 2015 سے اسلام آباد میں نیشنل بیگم کلثوم سیف الله ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد کیاجائیگا جس میں تمام ڈیپارٹمنٹ اورصوبوں کے ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

چمپئن شپ میں 7ایونٹ رکھے گئے ہیں جن میں انڈر12 ، انڈر14 ، انڈر18 ، مینز سنگلز ، مینز ڈبلز ، ویٹرنز ڈبل 45 سے اباؤ ، سینئر ڈبلز 50 سال سے زائد شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف الله اور سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے تمام چمپئن شپ کیلئے انٹر فیس ختم کردی جبکہ کھلاڑیوں کو ٹی اے کے علاوہ ڈیلی الاؤنس چھ سو روپے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ 2 جنوری کو، افتتاحی تقریب 3 جنوری کو، مین راؤنڈ 4 جنوری سے شروع ہونگے جبکہ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 10 جنوری کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :