پینٹینگولر کپ ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع ہو گا،

ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ’

منگل 30 دسمبر 2014 14:37

پینٹینگولر کپ ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع ہو گا،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پینٹینگولر کپ ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (کل ) بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ شیڈول کے مطابق ایونٹ 31 جنوری سے 10 جنوری تک ملتان میں کھیلا جانا تھا مگر خراب موسم کے باعث اسے وہاں سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، ایونٹ میں ملک بھر سے 5ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب بادشاہ، بلوچستان واریئرز، سندھ نائیٹس، فیڈرل یونائٹیڈ اور خیبر پختونخواہ فائیٹرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :