بولان، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع

منگل 30 دسمبر 2014 14:33

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) بولان میں دہشت گردوں نے تخریب کاری کی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے دو فٹ پٹڑی کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مشکاف میں پٹری کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور پٹری کا دو فٹ حصہ تباہ ہو گیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :