سوراب تاگدر مصروف ترین سڑک کی مرمت کاکام شروع

منگل 30 دسمبر 2014 14:25

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)سوراب تاگدر مصروف ترین سڑک کی خستہ حالی کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹر ی بی اینڈآرعلی احمدکی خصوصی توجہ اورکاوشوں کی بدولت مرمت کاکام شروع کیا گیا علاقے کے سیاسی وسماجی اورعوامی حلقوں کی جانب سے موصوف کوبھرپورخراج تحسین پیش کی گئی واضح رہے کہ پنجگورقومی شاہراہ سوراب سے گدرتک کافی عرصے سے انتہائی خستہ حالی کاشکارتھی خصوصاً سڑک کے کنارے خطرناک اندازمیں کٹ چکے ہیں جس سے کراسنگ کے وقت اکثرحادثات رونماء واقع ہوتے تھے جس میں نہ صرف قیمتی جانوں کے ضیاع کااندیشہ تھابلکہ ٹرانسپورٹروں کوبھی شدیدمالی نقصان برداشت کرنے پڑ تے تھے اس حوالے سے بارہامتعلقہ حکام کوتوجہ دلائی گئی لیکن سڑک کی مرمت پرعملی پیش رفت نہ ہوسکی چونکہ مذکورہ سڑک پرگدربازارتک ٹریفک کااژدھام ہوتاہے جبکہ مخدوش حالت زارکے باعث اس پرسفرکرنا اذیت بن چکاتھا اب جبکہ صوبائی سیکرٹر ی بی اینڈآرعلی احمد کی خصوصی توجہ کی بدولت سڑک کی دیرینہ خستہ حالی کانوٹس لیکرترجیحی بنیادوں پراس کی مرمت کاکام شروع ہوچکاہے تواہلیان علاقہ سمیت ٹرانسپورٹرزنے سکھ کاسانس لیا گدرکے سیاسی وسماجی کارکنان عبدالناصرزہری، قمرلہڑی ،اصغرحسنی ،خان جان گرگناڑی اوردیگرنے صوبائی سیکریٹری بی اینڈآرعلی احمدکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کاخصوصی شکریہ اداکیاہے ۔